کراچی: سال کا پہلا روز پرسکون گذرا رات گئے فائرنگ، پولیس مقابلہ، 2 ہلاک

کراچی: سال کا پہلا روز پرسکون گذرا   رات گئے فائرنگ، پولیس مقابلہ، 2 ہلاک

کراچی (کرائم رپورٹر) 2014ء کے پہلے دن قتل و غارت گری کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا جبکہ رات گئے سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ بلال کالونی کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، اس کے علاوہ سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔