کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے ایک خاندان کی 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد کی حالت نازک

کراچی:  زہریلا کھانا کھانے سے ایک خاندان  کی 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد کی حالت نازک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  کورنگی کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش  ایک خاندان کی 2 لڑکیاں  چل بسیں۔  ہسپتال ذرائع کے مطابق 14 سالہ ماہم اور  16 سالہ  اکبری زہریلا کھانا کھانے سے  بے ہوش  ہو گئیں  تھیں  دیگر 5 افراد کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے  اور ان کی حالت خطرے  میں  بتائی جا رہی ہے،  ان افراد  نے آلو انڈا کھایا تھا۔