کراچی: ایدھی سنٹر میں آتشزدگی‘ 12 ایمبولینسیں تباہ‘ ریکارڈ بھی جل گیا

 کراچی: ایدھی سنٹر میں آتشزدگی‘ 12 ایمبولینسیں تباہ‘ ریکارڈ بھی جل گیا

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں ایدھی سنٹر میں آگ لگنے سے 12 ایمبولینسیں جل گئیں۔ پرانی سبزی منڈی میں واقع ایدھی سنٹر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے 12 ایمبولینسیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ذرائع کا کہنا  تھا کہ ایک ایمبولینس میں پٹرول کے ٹینک کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کر لی اور پھیل گئی۔ آگ نے ایدھی سنٹر کے آفس کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے ریکارڈ اور پرانے کپڑے جل گئے۔ ترجمان ایدھی سنٹر کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ وقت پر نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔ فائر بریگیڈ نے پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔