کراچی میں قیام امن کیلئے محب وطن قوتیں آگے آئیں ، علی اکبر گجر

کراچی میں قیام امن کیلئے محب وطن قوتیں آگے آئیں ، علی اکبر گجر

کراچی (نیوز رپورٹر ) پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر محمد حبیب اﷲ صدیقی کی قیادت میں امن بھیک مشن کے سلسلے میں وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر سے ملاقات کی وفد سے بات کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے افراد محب وطن شہری ہیں اور آپس میں محبت ویگانگت کو قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔ مگر شرپسند عناصر لوگوں کو عصبیت ، لسانیت اور فرقہ واریت کے نام پر اکسا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں اور یہ آپریشن دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک جاری رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ محب وطن قوتوں کا کراچی میں امن کے حوالے سے کردار کرنا قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے پی ایف پی کے امن بھیک مشن سراہتے ہوئے کہاکہ ہر سطح پر اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائیگا ۔ پی ایف پی کراچی کے صدر محمد حبیب اﷲ صدیقی نے کہا کے جب تک میرا کراچی کے نعرے کے بجائے ہمارا کراچی کا نعرہ اس شہر میں نہیں گونجے گا اس وقت تک مستحکم امن کی راہموار نہیں ہوسکتی انہوں نے کہ کہ کراچی میں امن کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے۔