کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8بجے 24گھنٹے کے لیے بندرہیں گے

کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8بجے  24گھنٹے کے لیے بندرہیں گے

کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھرمیں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت سی این جی اسٹیشنز آج(پیر)صبح 8بجے 24گھنٹے کے لیے بندرہیں گے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر رواں ہفتے کے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔شیڈول کے تحت سندھ بھر میں رواں ہفتے پیر ، بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز 24،24 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔ جبکہ سندھ کے تمام صنعتوں اور نجی بجلی گھروں کو اتوار صبح سات بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کے مطابق اتوار صبح سات بجے سے پیر صبح سات بجے تک سندھ کے تمام صنعتوں اور نجی بجلی گھرون کو گیس سپلائی بند رہے گی۔