واٹر بورڈ کو فراہمی و نکاسی آب کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت

واٹر بورڈ کو فراہمی و نکاسی آب کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد ساجد جوکھیو نے کہا کہ کراچی میں واٹر بورڈ فراہمی ونکاسی آب کے نظام کا مکمل طور پر ماسٹر پلان تیار کرے جو کہ کراچی کے چھ اضلاع پر مشتمل الگ الگ ڈویژن میں تقسیم کرکے سینٹرلائز کیا جائے تاکہ ہر ضلع کی کارکردگی کو بروقت چیک کیا جاسکے اور مستقل بنیادوں پر پانی کی چوری کے خاتمہ اور سیوریج کے نظام کی مکمل طور پر مانیٹرنگ ہوسکے کراچی میں فراہمی ونکاسی آب کے نظام کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شےخ کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کو ہنگامی دورہ کے موقع پر سیوریج نظام کی درستگی ، واٹر بورڈ کی پانی کی لائنوں سے چوری ہونے والے پانی کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے لئے کاموں کا جائزہ لےتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ واٹر بورڈ فراہمی آب کی لائنوں اور نکاسی آب کے نظام کی دیکھ بھال کرے ، چیئرمین واٹر بورڈ نے کہا کہ کراچی میں نئے اضلاع بنانا ناگزیر تھا اس سے شہریوں کے فوری مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی انہو ںنے کہاکہ واٹر بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے اور اس ضمن میں نئے منصوبے کراچی کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔