سیدنا امام حسینؓ نے منافقین کے خلاف سینہ سپر ہونے کی تلقین کی: اویس نورانی

سیدنا امام حسینؓ نے منافقین کے خلاف سینہ سپر ہونے کی تلقین کی: اویس نورانی

کراچی(نیوز رپورٹر) نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓنے اسلامی احکامات کے منافی ظلم و جبر کی حکومت کے خلاف پہلے قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کرکے حق و صداقت کا علم بلند رکھنے کی لازوال تحریک کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سنیئر نائب صدر صاحبزادہ شاہ اویس نورانی صدیقی‘ بابو عبد الحمید‘ فصیح الدین سہروردی‘ عبد الرزاق سانگانی‘ حاجی فاروق نورانی‘ محمد وزیر رہبر‘محمد صدیق اور دیگرنے کھارادر میں محفل نعت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا رہنماﺅں نے کہا کہ شہادت امام عالی مقام نے ریاست کے لئے اتباع دین کی ضرورت کو واضح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ خانوادہ رسول نے کربلا کے میدان میں اپنے نانا جان رحمت اللعالمین حضور پر نورﷺ کے دین کے حفاظت کے لئے اپنا مقدس لہو بہاکر منافقین کے خلاف سینہ سپر ہونے کی واضح حجت قائم کردی۔