کراچی میں عمارت گرنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 21ہو گئی

کراچی (بی بی سی اردو + ریڈیو نیوز) کراچی میں زمین بوس ہونے والی 6 منزلہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا اور تین کمسن بچوں سمیت 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ شہر کے قدیمی علاقے لی مارکیٹ کی کامل گلی میں گنجان آبادی کی وجہ سے رضاکاروں کو امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ کھارادر پولیس کے مطابق ملبے میں مزید کئی افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں 30 سے زائد افراد موجود تھے۔