سندھ کابینہ میں ردوبدل

کراچی (ریڈیو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر برائے ریونیو سیف اللہ دھاریجو سے محکمہ واپس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر جام مہتاب ڈہر کو محکمہ ریونیو اور علی مردان شان کو محکمہ بہبود آبادی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ میں ردوبدل صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔