حکومت نے 3 کھرب 17 ارب قرضہ لے لیا:سٹیٹ بینک

کراچی (جی این آئی ) گزشتہ مالی سال کے دوران نجی شعبے کی جانب سے لئے گئے قرضوں میں تین کھرب نواسی ارب روپے کمی ہوئی بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے تین کھرب سترہ ارب روپے قرضہ لیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال دو ہزار نو کے دوران حکومتی قرضوں کی مجموعی مالیت کھرب چوبیس ارب روپے رہی‘ جو مالی سال دو ہزار آٹھ کے مقابلے میںانسٹ ارب روپے کم ہے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے تین کھرب سترہ ارب روپے قرضہ لیا۔ اس سے گزشتہ سال یہ مالیت پانچ کھرب چون ارب روپے تھی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے ایک کھرب تین ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے ایک کھرب چھیاسی ارب روپے قرضہ حاصل کیا اس دوران بینکوں کے غیر ملکی اثاثوں کی مالیت میں ڈیڑھ کھرب روپے کمی ہوئی۔