اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں8.3 فیصد اضافہ ہوا : وفاقی ادارہ شماریات

کراچی (جی این آئی) اس ہفتے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک کلو مرغی کا گوشت چھ روپے مہنگا ہو گیا۔ نئے مالی سال میں بھی حکومتی سطح پر مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے برخلاف گذشتہ ہفتے ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 30 جولائی تک روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔