کراچی میں الیکشن دوہزارتیرہ کے لئے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیئے اسکروٹنی کا عمل دوسرے روزبھی جاری رہا۔

کراچی میں الیکشن دوہزارتیرہ کے لئے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیئے اسکروٹنی کا عمل دوسرے روزبھی جاری رہا۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 243 کے لئے ایم کیوایم کے کنور نوید جمیل کے کاغذات منظور کرلئے گئے، جبکہ صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کےبشیر جان، مسلم لیگ ن کے علی اکبر گجر،جماعت اسلامی کے انجنیئر عبدالعزیز ، کامیڈین ماجد جہانگیر اور اے پی ایم ایل کے سید ظہیرحیسن جعفری اورایم کیوایم کے ڈاکٹرصغیر کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خوش بخت شجاعت، وسیم اختر، شیخ محمد فیروز اور فیصل سبزواری سمیت معتدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ کاغذات نامزدگی کےاسکروٹنی کے موقع پر امیدواروں سے اسلامی تعلیمات سمیت والدین کی جائیداد کےحوالے سے بھی سوالات کیئے گئے۔ اس موقع پر بشیر جان کا کہنا تھا کہ پہلی بار غربت کام آئی اور کاغذات نامزدگی منظور

ہوگئے۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ لیاری کی عوام کی خواہشات پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، عمران خان اور فضل الرحمن کو چیلینج کرتا ہوں کہ مجھ سے زیادہ ووٹ لیکر دکھائیں۔