کراچی: شادی میں آتش بازی پر دولہے، متعدد باراتی گرفتار،باراتیوں کا تھانے پر حملہ، آتش بازی کرنے پر 3 دولہے گرفتار

کراچی: شادی میں آتش بازی پر دولہے، متعدد باراتی گرفتار،باراتیوں کا تھانے پر حملہ، آتش بازی کرنے پر 3 دولہے گرفتار

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے متعدد افراد اور 3 دلہوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس اسٹیشن کے برابر میں واقع شادی ہال کے الگ الگ ہال سے آتش بازی کر نے والے درجنوں افراد اور تین دلہوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس کے بعد باراتیوں نے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے تھانے کے باہر احتجاج شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق باراتیوں نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔ بلال کالونی تھانے میں ہو نے والی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔باراتی خواتین نے تھانے کے باہر دھرنا دیا۔ اہل خانہ نے دھرنے کے بعد 6 گھنٹے بعد تینوں دولہوں کو چھوڑ دیا مگر 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ تھانے پر حملہ کی وجہ سے کیا گیا۔

آتش بازی/ باراتی