نگران حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹائے گئے افسر کو دوبارہ تعینات کر دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ نگران حکومت کا کارنامہ سامنے آیا ہے۔ نگران حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہٹائے گئے افسر کو دوبارہ لگا دیا گیا۔ کنٹریکٹ پر ہٹائے گئے افسروں میں سلمان فریدی شامل تھے۔ سلمان فریدی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے کوآرڈینیٹر کا عہدہ دے دیا گیا۔ 170 افراد کو غیر قانونی پلاٹ دینے پر سلمان فریدی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔