قوم ووٹ کی اہمیت کو سمجھے، مسلم لیگ ن کا ساتھ دے: غوث علی شاہ

قوم ووٹ کی اہمیت کو سمجھے، مسلم لیگ ن کا ساتھ دے: غوث علی شاہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ قوم اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھے اور اپنے وطن کی سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے۔ پاکستان عالمی سیاست مےں اےک اہم کردار کی صورت ابھر رہا ہے، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کو تغیر اور تبدیلی کی عالمی لہر کا مقابلہ کرنا ہو گا جس کے لئے نواز شریف سے بہتر اور قابل کوئی رہنما پاکستانی سیاست کے افق پر نظر نہیں آتا۔ سندھ مےں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے نامزدگی فارم داخل کروانے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد صوبائی جنرل سےکرٹری سلیم ضیا اور اطلاعات علی اکبر گجر کو پارٹی امیدواران کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی بابت ہدایات دےتے ہوئے غوث علی شاہ نے کہا کہ عوام کو آئندہ انتخابات مےں ماضی کے تمام انتخابات کی نسبت بہت زیادہ شعور اور سمجھ بوجھ کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہو گا۔ پاکستان کو ووٹ کی قوت سے دنیا پر ثابت کرنا ہے کہ ہم اےک جمہوری قوم ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات کا ادراک بھی رکھتے ہےں۔
غوث علی شاہ