سندھ ہائیکورٹ میں مشرف کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیخلاف وکلاءکی ہڑتال

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور وکلا سے بد سلوکی کے خلاف وکلا نے ہڑتال کر دی، عدالتوں میں سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ضمانت کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور وکلا سے سے بد سلوکی کے واقعہ پر وکلا نے آج ہڑتال کر دی جس کی وجہ سے سٹی کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو رہی ہے، اہم نوعیت کے مقدمات ججز اپنے چیمبر میں سنے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث جیلوں سے قیدیوں کو بھی نہیں لایا جاسکا۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔