سندھ کے نگران وزراء کو محکمے الاٹ، انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان کی منظوری

کراچی (این این آئی/ ثنا نیوز) سندھ کی نگران حکومت نے کابینہ کے ارکان، وزیراعلیٰ کے مشیروں کو محکمے الاٹ کر دئیے جبکہ نگران کابینہ نے انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کی منظوری اور 8ہزار پولیس اہلکار ہنگامی طور پر بھرتی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۔ نور الہدیٰ شاہ کو محکمہ اطلاعات جبکہ معاون خصوصی شرف الدین میمن کو محکمہ داخلہ، شکیب قریشی ایکسائز اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، نواب قلب حسین لاہوری کو جنگلات اور محکمہ جنگلی حیات، شریف انصاری کو ماحولیات اور متبادل توانائی، سردار خان گھوٹو کو لیبر اینڈ ٹرانسپورٹ، دیا گیا، علاوہ ازیں سندھ حکومت نے شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے 5کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں ،بعدازاں وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی۔