کراچی: تشدد جاری، طالبان کمانڈر سمیت 14 افراد ہلاک‘ موبائل تھانے پر بم حملے، 7 اہلکار زخمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ/ ایجنسیاں) کراچی میں جمعہ کے روز فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 8 شہری ہلاک‘ مقابلوں میں 3 طالبان اور 3 گینگ وار ملزم مارے گئے۔ پولیس موبائل اور تھانے پر بم حملوں فائرنگ سے 7 پولیس الہکار شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کی موبائل پر دستی بم پھینکا۔ دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا۔ پولیس موبائل میں آگ لگ گئی جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ دریں اثناءلیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے تھانے پر دستی بم کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ دھماکے سے تھانے کے گیٹ اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ ادھر ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جبکہ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے پٹرول کرنے والے 2 موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ دریں اثناءلیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 3 گینگسٹرز گل حسن‘ امداد بلوچ اور شریف ہلاک ہو گئے جو ڈکیتی قتل سمیت کئی وارداتوں اور 100 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سلطان سمیت تین دہشت گرد ہلا ک ہو گئے۔ دہشت گرد محرم الحرام میں ایم اے جناح روڈ پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور مرنے والوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کمانڈر قاری نور اللہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ علاوہ ازیں ایوب گوٹھ ندی والی گلی پولیس اہلکار رحیم نے اپنے ہونے والے سسر 55 سالہ نذیر شریف کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ گلبرگ تھانے کی حدود موسیٰ کالونی میں تلخ کلامی کے بعد ہارون نامی نوجوان نے تیز دھار آلے کے وار کر کے 25 سالہ ندیم کو قتل کر دیا۔ لیاری چیل چوک پر موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ خالد کو قتل کر دیا۔ کلفٹن ہائر اسٹار کے عقب میں سی ویو کے کنارے سے 24 سالہ نامعلوم نوجوان کی ڈوبی نعش ملی۔ اسی طرح رات گئے کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑے میں فائرنگ سے 3 افراد سرجانی ٹا¶ن میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جن کی فوری شناخت کا معلوم نہ ہو سکا۔
کراچی