کراچی: بارش سے تباہی جاری ، کرنٹ لگنے سے مزید 4افراد جاں بحق
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں جاری رہی مزید چار افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے سیکٹر 9-C میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص سلطان جاں بحق ہوا جب کہ اورنگی ٹاﺅن کے علاقے فرید کالونی میں بجلی کا تار ٹوٹ کر ایک گاڑی کے اوپر گرا اس کے نتیجے میں یار خان ادھرجیکسن کے علاقے کیماڑی میں ریلوے پھاٹک کے نزدیک بجلی کے ٹوٹے ہوئے تار سے دیوارمیں کرنٹ لگنے کے سبب ایک نوجوان عبدالوحید ولد غلام قادر ہلاک ہوگیا۔علاوہ ازیںکراچی میں مون سون بارش کے بعد بجلی کا بحران سنگین ہو گیا شہر کے بیشتر علاقوں میں گھنٹوں تک بجلی کے بریک ڈاﺅن اور لوڈ شیڈنگ کے بعد شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا لانڈھی ، کورنگی، نارتھ کراچی اور لیقات آباد سمیت کئی علاقوں میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا گیا مشتعل شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر نہ صرف ٹائر جلائے بلکہ پتھراﺅ کر کے درجنوں گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ اسی طرح نیو کراچی، صفورا چورنگی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بجلی کے بریک ڈاﺅن اور لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔علاوہ ازیں واٹر بورڈ کے عملے نے رات دن سخت محنت کے بعد پھٹنے والی لائن کو24گھنٹے میں مرمت کر دیا۔پشاور بیور و رپورٹ کے مطابق خیبر پی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات پاکستان کی پیش گولی کے حوالہ سے خبر دار کیا ہے کہ کل ہفتے سے پیر تک مون سون کی شدید طوفانی بارشیں ہوں گی جس کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کر لئے جائیں خیبر پی کے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کردہ خصوصی مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پی کے ابھر کر مختلف علاقوں میں ہفتے سے پیر تک موسلادھار بارشوں، طوفانی اور گرد آلود ہوئایں چلنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے مزید برآمد مون سون کی شدید طوفانی بارشوں سے چترال میں گلیشیئر جھیلوں میں طغیانی آنے کا بھی امکان ہے۔