کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ 2افراد جاں بحق، ایک نعش برآمد 2برادریوں کے درمیان تصادم سے 6افراد زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق اور6زخمی ہو گئے۔12سالہ وارث کیماڑی میں نا معلوم افراد کی چلائی ہوئی گولی کا نشانہ بنا ، سرجانی ٹاﺅن میں زیرو پوائنٹ کے قریب سے ایک شخص کی نعش ملی پولیس کے مطابق کم از کم دو دن پرانی تھی۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی، ماڈل کالونی کے علاقہ راشی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان تصادم ہوا اور فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔