زرداری نے اہم پی پی رہنمائوں کو دبئی طلب کر لیا
کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اہم رہنمائوں کو دبئی طلب کر لیا جہاں مخدوم امین فہیم کی خالی نشست پر امیدوار کی نامزدگی اور ضلع‘ ٹائون‘ تحصیل اور میونسپل کمیٹیوں میں چیئرمینوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ اس وقت چار اہم رہنما دبئی میں ہیں اور رواں ہفتے کم از کم چھ رہنما جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے نئے صدر کیلئے پنجاب اور خیبر پی کے کے رہنمائوں سے صلاح مشورے بھی کئے جارہے ہیں۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ شیری رحمن کو قائم مقام صدر بنا کر فی الحال کام چلایا جائے۔