عمران خان کے نہ آنے پر ضلع ملیر کے عہدیدار مستعفی
کراچی(نیوزرپورٹر)عمران خان کے دورے نہ کرنے پر تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ملیر کے عہدیدار عنایت خٹک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ملیر کے عہدیدار عنایت خٹک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مستعفی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملیر چوک میں عمران خان کے استقبال کیلئے 1 لاکھ کارکن موجود تھے۔ اگر عمران خان یہاں کا دورہ کرلیتے تو ملیر سے چئیرمین کی نشست تحریک انصاف کی ہوجاتی۔ تاہم اسکے باوجود عمران خان ملیر نہیں آئے۔ اس لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
عہدیدار مستعفی