کراچی کے علاقے منگھو پیرمیں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے منگھو پیرمیں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں جاری قتل و غارت گری اور پرتشددواقعات کی روک تھام کے لیے رینجرز نے رات گئے منگھو پیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ رینجرز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھرتلاشی لی ۔ سرچ آپریشن کے دوران بیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہےجہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔