کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سی آئی ڈی اہلکار سمیت نو افراد جاں بحق. بچی سمیت چار افراد زخمی۔ مزید دوبوری بند لاشیں برآمد۔

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سی آئی ڈی اہلکار سمیت نو افراد جاں بحق. بچی سمیت چار افراد زخمی۔ مزید دوبوری بند لاشیں برآمد۔

کراچی کے علاقے پیر آباد میں فائرنگ سے سی آئی ڈی اہلکار ساجد جاں بحق ہوگیا۔ اسٹار گیٹ کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے ریاض نامی شخص جاں بحق جبکہ مہدی شاہ زخمی ہوگیا۔ فرنٹیئر کالونی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شہید ملت روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس سے باپ نظر عباس جاں بحق جبکہ بیٹی معیزہ عباس شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سعید آباد میں فائرنگ سے سہیل نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ حب ریور روڈ یوسف گوٹھہ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔  کنواری کالونی منگھو پیر میں فائرنگ سے خلیل نامی شخص ہلاک جبکہ گسلتان جوہر بلاک انیس میں جھاڑیوں سے لڑکی کی ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ نیوچالی سے بھی دوبوری بند لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔