ضمنی الیکشن : ہائیکورٹ نے فریال تالپور کیخلاف دائر درخواست نمٹادی

ضمنی الیکشن : ہائیکورٹ نے فریال تالپور کیخلاف دائر درخواست نمٹادی

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس مشیر عالم اور جناب جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نوشہرو فیروز کے حلقہ پی ایس 20کے ضمنی انتخابات میں فریال تالپور و دیگر کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے دائر درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی۔ زوہیب علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوشہرو فیروز کے حلقہ پی ایس 20پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور ان کے کوآرڈی نیٹر ضیا الحسن اور عبدالحق کی جانب سے مداخلت کی جارہی ہے۔