سی این جی سٹیشنز کی ہڑتال کا پانچواں روز ‘ صارفین پریشان‘ چیف جسٹس نوٹس لیں : عوام

سی این جی سٹیشنز کی ہڑتال کا پانچواں روز ‘ صارفین پریشان‘ چیف جسٹس نوٹس لیں : عوام

لاہور / کراچی / اسلام آباد / پشاور (این این آئی) لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ¾ کھلے سی این جی سٹیشنز پر عوام اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر طویل قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ¾ رہی سہی کسر ٹیکسی ڈرائیورز نے اضافی کرایہ لے کر نکال دی ¾ من مانے کرائے وصول کئے جبکہ شہریوں نے سی این جی سٹیشنز کی بندش پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی مافیا اربوں روپے منافع کما چکا ہے پھر بھی ان کا پیٹ نہیں بھر رہا اور وہ عوام کو تنگ کرنے میں لگے ہیں ¾ حکومت اور چیف جسٹس نوٹس لیں۔ سی این جی نہ ملنے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم دیکھی گئی جس کے باعث ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کے مطابق موجودہ حالات میں سی این جی کا استعمال ختم ہی کردیا جائے تو بہتر ہو گا۔ دوسری جانب ملتان ریجن کے کئی شہروں میں سی این جی ایسویسی ایشن کی ہڑتال کے باعث سی این جی سٹیشنز بند رہے ڈیرہ غازی خان ، وہاڑی میں بھی سی این جی صارفین کو سی این جی مل رہی ہے جبکہ خانیوال ، مظفر گڑھ ، لیہ اور چیچہ وطنی میںسی این جی سٹیشنز ہڑتال کے باعث مکمل طور پر بند رہے جنوبی پنجاب میں بہاولپور ریجن کے شہروں رحیم یار خان ، بہاولنگر اور لودھراں میں سوموار ، منگل اور بدھ تک سی این جی ایسویسی ایشن کی ہڑتال کے بعد گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی سٹیشنز بند ہوگئے۔ ادھر لاہور سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر لاہور میں اکثر پمپ پانچویں روز بھی بند رہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ انتظامیہ نے معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے سی این جی سٹیشنز کھلوانے کے حوالے سے کوئی بھی اقدام اٹھانے سے معذرت کرلی۔ سی این جی ایسوسی ایشن اور اوگرا میں قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔ دوسری طرف سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف محاذ بنا لیا گیا ہے۔ ہمیں دیوار کے ساتھ لگانے کے باوجود ظالم بناکر پیش کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن میں پمپ بند رکھنے کے حوالے سے پھوٹ پڑ گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں زیادہ تر سی این جی سٹیشن کھل گئے ہیں لیکن پنجاب اور خیبر پی کے میں زیادہ تر بند رہے۔