کراچی میں قتل وغارت گری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائیوں میں خاتون سمیت مزید دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
کراچی میں قتل وغارت گری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائیوں میں خاتون سمیت مزید دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔

آج علی الصبح جہانگیر روڈ نمبر دو سےا یک بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے،مقتول رنچھوڑ لائن کا رہائشی تھا جسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع ایک مکان سے رضیہ نامی خاتون کی لاش ملی ،پولیس کےمطابق رضیہ کو بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ادھر مختلف واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔