مادر ملتؒ کے یوم پیدائش پر سرکاری سطح پر کوئی تقریب نہیں ہوئی، حکومتی غفلت افسوسناک ہے: بیگم زینت ہارون

 مادر ملتؒ کے یوم پیدائش پر سرکاری سطح پر کوئی تقریب نہیں ہوئی، حکومتی غفلت افسوسناک ہے: بیگم زینت ہارون

کراچی (لیڈی رپورٹر) تحریک پاکستان کی رکن مسلم لیگ ویمن نیشنل گارڈ کی اولین ممبر بیگم زینت ہارون رشیدنے محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے موقعہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کی شخصیت پاکستانی خواتین کے لئے مشعل ر اہ ہے۔ بیگم زینت ہارون نے کہا محترمہ فاطمہ جناح نے ایوب خان کی آمریت کے خلاف الیکشن لڑ کر مثال قائم کی‘ انہوں نے مادر ملت کے یوم پیدائش پر سرکاری غفلت کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں‘ انہوں نے اخبارات کے اس موقع پر خصوصی ایڈیشن شائع نہ کرنے اور چینلز کی غفلت پر بھی افسوس کا اظہار کیا‘ واضح رہے مادر ملت کے شہر کراچی میں انکے یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری سطح پر اہتمام نہیں کیا گیا‘ نہ ہی خواتین کی تنظیموں کی جانب سے مادر ملت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔