حکومتی اتحاد میں شامل جماعت ایم کیوایم نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
حکومتی اتحاد میں شامل جماعت ایم کیوایم نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

کراچی سے جاری ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست غریب ومتوسط طبقے پرپڑے گا، مہنگائی کے عذاب نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگرچہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عالمی منڈی میں حالیہ اضافے کے باعث کیا گیا ہے لیکن حکومت عوام کو سبسڈی دے کران کا معیارزندگی بہتر بناسکتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے اوراس سلسلے میں مثبت حکمت عملی ترتیب دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔