تھر میں مزید4 مور مرگئے ہلاکتوں کی تعداد124 ہوگئی

کراچی (نوائے وقت نیوز) صحرائے تھر میں موروں کی ہلاکت پر قابو نہیں پایا جاسکا اور 23 روز میں موروں کی ہلاکتوں کی تعداد 124 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے تمام تر دعوویں کے باوجود موروں کی جان لیوا بیماری رانی کھیت اب تک قابو میں نہیں آسکی ہے۔ یہی وجہ ہے ،کہ تھر کے صحراﺅں میں چند روز قبل تک پنکھ پھیلا کر خوبصورت ناچ دکھانے والے مور ،اب تڑپ تڑپ کر مرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ رات سے اب تک تھر پارکر کی تعلقہ مٹھی میں رانی کھیت نامی بیماری مزید چار موروں کی جان لے چکی ہے جس کے بعد 23 روز میں ہلاک ہونےوالے موروں کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔