بلدیاتی نظام: اتحادی ہونے کے باوجود اعتماد میں نہیں لیا جا رہا: پیر پگاڑا

بلدیاتی نظام: اتحادی ہونے کے باوجود اعتماد میں نہیں لیا جا رہا: پیر پگاڑا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ مسلم لیگ فنکشنل پیر پگاڑا صبغت اللہ شاہ سے صوبائی وزرا جام مدد علی، حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی جام تماچی سمیت مختلف شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان کے مطابق پیر پگاڑا نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود بلدیاتی نظام کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ حکومتی اتحادی ہیں لیکن ہماری آنکھ اور کان بند نہیں، مسلم لیگ فنکشنل ہمیشہ سے کمشنری نظام کی حامی رہی ہے۔