امن و امان کی خراب صورتحال، عالمی ادارہ صحت نے کراچی میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ ختم کر دی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کیا گیا۔ عالمی ادارہ نے پہلی مرتبہ کسی شہرکی پولیو مانیٹرنگ معطل کی ہے۔