سندھ ہائیکورٹ: عمران اور عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد
کراچی (نوائے وقت نیوز) عمران خان اور عارف علوی کونااہل قراردینے سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کومتعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور عارف علوی آڈیو ٹیپ کے بعد صادق اور امین نیں رہے ان کو نااہل قرار دیا جائے۔