امریکہ اسکے اتحادی دنیا میں دہشتگردی کے فروغ کا ذریعہ ہیں: شہباز گجر
جھنگ(نامہ نگار) امریکی صدرتی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر جمعیت علماءاسلام کی مرکزی شوریٰ کے ممبر وصوبائی ڈپٹی سیکرٹری شہباز گجرنے کہا کہ بھارت میں مودی کی کامیابی کے بعد اب امریکہ میں انتہا ءپسندوں کی کامیابی پوری دنیا کے امن کے لیے مزید خطرہ بنے گی ۔ امریکہ اور اس کے اتحادی پوری دنیا میں دہشت گردی کے فروغ کاذریعہ ہیں اور مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں ۔دنیا کے اندر جنگ امریکہ کی ضرورت ہے اور دہشت گردی کو فروغ دینا امریکہ کا وطیرہ ہے پورا ماضی اس بات کا گواہ ہے امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان ،عراق، شام ، لیبیاو دیگر ممالک پر مختلف طریقوں سے چڑھائی کرکے دنیا کے امن کو خطرہ میں ڈال چکے ہیں اور اس طرح سے جنگی جرائم کے مجرم بن گئے ہیں۔ امریکہ نو منتخب صدر کو اپنی امریکہ کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی تاکہ دنیا کا امن بحال ہو اور امریکہ و اتحادیوں کی رسوائے زمانہ ماضی کی پالیسیوں کی تلافی ہو سکے ۔