جھنگ: مبینہ دہشت گرد گرفتار بم سمیت دیگر سامان برآمد

جھنگ(نامہ نگار) ملک محافظوں کی بڑی کارروائی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا مبینہ دہشت گرد گرفتار ،بم و دیگر سامان برآمد۔جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں تحصیل چوک کے قریب تھانہ شور کوٹ سٹی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے مسافر بس کوروکا اور اس کی تلاشی لی تو بس سے ایک مبینہ دہشت گردکرامت خان کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے تین ہزار سے زائد ڈیٹونیٹر ،بارودودیگر مواد برآمد کر لیا۔حساس اداروں کی جانب سے مبینہ دہشت گرد،مسافر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔مبینہ دہشت گرد کرامت خان کا تعلق مردان سے ہے اور وہ پشاور سے بذریعہ بس کراچی جارہا تھا ۔
بم برآمد