عدالت کے حکم پر شہری کو لوٹنے والے 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج
جھنگ(نامہ نگار) عدالت ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس نے شہری کو ڈرا دھمکا کر اس سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی کے رہائشی محمد سلیم نے عدالت کو بتایا کہ فیصل وغیرہ آٹھ افراد نے مبینہ طور پر اسے ڈرا دھمکا کر اس سے موبائل فون اور نقدی چھہتر ہزار آٹھ سو پچاس روپے چھین لی پولیس نے اسے انصاف فراہم کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لیا عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد پولیس کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔