وزیراعظم فیتے کاٹتے اور دشمن روتے ہیں انہیں مزید رلائیں گے: عابد شیر

جھنگ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ عابد شیر علی نے اس موقع پر کہا کہ سابق حکومتوں نے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا‘ کرپشن کرکے وزراءارب پتی بن گئے۔ وزیراعظم فیتے کاٹتے ہیں اور دشمن روتے ہیں‘ انہیں مزید رلائیں گے۔ اپوزیشن کو یہ پریشانی ہے کہ موجودہ حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے‘ ماضی کے حکمرانوں کے دور میں ایان علی جیسے لوگ پیدا ہوتے ہیں۔
عابد شیر