لڑکے سے بدفعلی کی کوشش
جھنگ(نامہ نگار) اوباش شخص کی پندرہ سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش مزاحمت پر ناکام،تفصیلات کے مطابق بستی شاہ شکور کی رہائشی مسماة حمیدہ بی بی نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ قمر نامی شخص نے مبینہ طور پر اس کے پندرہ سالہ بیٹے محمد عبدالرحمٰن کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی جو اس کے بیٹے نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔