جھنگ‘ گگومنڈی‘ پاکپتن میں اوباشوں کی 4 خواتین سے زیادتی

جھنگ+ گگومنڈی+ عارفوالا+ پاکپتن (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں اوباشوں نے 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق جھنگ موضع مدوکی کے رہائشی نور محمد نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس کو بتایا کہ بشیر نے مبینہ طور پر اس کی بھتیجی (ن۔ب) کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دو نامعلوم ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ گگومنڈی کے چک 439 ای بی کی رہائشی (ک) نے تھانہ سٹی میں درخواست دی کہ میں گھر میں اکیلی تھی کہ ندیم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں 263 ای بی کی رہائشی بشیراں بی بی نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے کہاکہ عبدالرزاق مجھے اغوا کرکے بیلی دلاور لے گیا جہاں اس نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ عارفوالا اور پاکپتن سے نامہ نگاران کے مطابق بلاک کے میں لیاقت علی رحمانی کے گھر اسکی کزن صائمہ بی بی آئی ہوئی تھی محمد سرور، محمد امین اور ایک نامعلوم گاڑی سوار آئے اور صائمہ بی بی کو والد کے ایکسیڈنٹ ہونے کا بہانہ بناکر اغواءکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور صائمہ بی بی کو گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زیادتی کے واقعات کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔