جھنگ: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جھنگ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیل کے مطابق موضع منگن کے رہائشی محمد لطیف نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بہنوئی محمد فاضل اور بھانجے شہزاد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں تین نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر انہیں ڈکیتی کی نیت سے روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی و دیگر مال حوالے کرنے کو کہا اس کے بہنوئی محمد فاضل نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔