جھنگ :لیبر قومی موﺅمنٹ کے زیر اہتمام بھٹہ مالکان اور مزدوروں کے مابین اُجرت میں اضافہ کے سلسلہ میںصدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن سرور کمال گُجر کے بھٹہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں مالکان کی جانب سے سرور کمال گُجر ، مہر سرور نول ، لیبر ڈیپارٹمنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر محمد ڈب، لیبر قومی موﺅمنٹ کے مرکزی چیئر مین بابا عبدالطیف انصاری، ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد ،مزدوروں کی جانب سے صدر بھٹہ مزدور ایسوسی ایشن جھنگ شوکت علی اور خواتین کی صدر رانی بی بی سمیت کثیر تعداد میں بھٹہ مزدور شامل تھے اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن جھنگ سرور کمال گُجر نے کہا کہ مالک اور ملازم کا اہم رشتہ ہے ہم مزدوروں کے حقوق کو کبھی پامال نہیں کریں گے ہم بغیر کسی احتجاج کے خوش اسلوبی کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے مزدور کی فی ہزار اینٹ اُجرت میں 7.70 فیصد اضافہ کیا گیا ہے مگر میں اعلان کرتا ہوں کہ مزدور کی اُجرت میں7.70کی بجائے10فیصد اضافہ کیا جاتا ہے اور یہ اضافہ یکم جنوری 2017ءسے کیا گیا ہے
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024