ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل رکشہ کا ڈرائیور جاں بحق

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل رکشہ کا ڈرائیور جاں بحق

جکھڑ :بائی پاس کے قریب ٹریکڑ ٹرالی کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر رکشہ ڈرایور  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق بائی پاس کے قریب چک نمبر 710 گ ب روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موضع موہل کا رہائشی 25 سالہ رکشہ ڈرایور عمر حیات شدید زخمی ہو گیا زخمی کو طبی امدار کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیاجبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرایور ٹریکٹر چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تھانہ صدر پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ڈرایور کی تلاش شروع کر دی ہے۔