جھنگ :آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نے زونل چیئرمین نورالحسن کی قیادت میں کمپنی وائز ریفرنڈم کے خلاف پریس کلب جھنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ملک غلام عباس اکیرا، حافظ عبدالقیوم ، قاضی نعیم عباس، محمد اقبال انجم ، فاضل خان ودیگر عہدیداران سمیت فیسکو ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر زونل چیئرمین نورالحسن نے کہا کہ ہم کمپنی وائز ریفرنڈم کو مسترد کر تے ہیں این آئی آر سی کے فیصلے کے مطابق 2فروری کو ملکی سطح پر واپڈا ملازمین کا ریفرنڈم کر وایا جائے ۔کمپنی وائز ریفرنڈم مزدوردشمن پالیسی ہے ہم یہ پالیسی ہرگز کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔ اگر کمپنی وائز ریفرنڈم کو نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024