شانگلہ اور جھنگ میں ٹریفک حادثات 8 افراد جاں بحق
جھنگ(نامہ نگار) جھنگ ،فیصل آباد روڈ نواں لاہور کے قریب ٹریفک حادثہ چار افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہائی ایس نمبری آرآئی آر9993مسافروں کو لے کر جھنگ سے فیصل آباد جارہی تھی آگے جانے والے گاڑی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے مزدانمبری ایف ایس جے 5350سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد خواتین و مرد مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ریسکیو 1122،جھنگ،ٹوبہ ،فیصل آباد کی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں. زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے ریسکیو1122کی جانب سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا.ریسکیو ذرائع کے مطابق چھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حادثہ
الپوری ( نا مہ نگار)شا نگلہ کے بالائی علاقہ دونائی کروڑہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جا ں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔تشویش ناک حالت میں سیدوشریف منتقل۔جا ں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دوپہر کروڑہ دونائی کے رہائشی علاج معالجہ کیلئے بشام ہسپتال سے واپس دونائی ارہے تھے کہ پو ٹھوہار جیپ کا لنک روڈ پر اچانک بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چار افراد جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئے، پانچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں۔ ز خمیوں کو ار ایچ سی کروڑہ میں فرسٹ ایڈ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری اور سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا۔جان بحق ہونے والوں میں مسماة زبیدہ بی بی زوجہ ثواب خان ۔ثواب خان ولد جمعہ خان۔مسماة شاروی بی بی زوجہ سراب خان موقع ہی پر دم توڑ گئے تھے جبکہ مسماة منشاءبی بی کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔زخمیوں
میں شیر عالم ولد سراب خان شامل ہیں۔
4افراد جا ں بحق