جھنگ: حضرت سلطان باہوؒ کے 326 ویں عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز

جھنگ(نامہ نگار)سلطان العارفین حضرت سلطان باہوؒ کے 326ویں عرس کی دو روزہ سالانہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ عرس کی دو روزہ تقریبات ہر سال جماد الثانی کی پہلی جمعرات اور جمعہ کو منائی جاتی ہیں۔ عرس مبارک کی تقریبات اور دربار پر حاضری دینے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ملک بھر سے دربار پر پہنچ گئی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
سلطان باہو