حلقہ پی پی سرگودھا کے ضمنی انتخابات میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بھی دلچسپی

جدہ ( امیر محمد خان سے ) پنجاب حلقہ پی پی 34 سرگو دھا کے ضمنی انتخابات جو چھبیس جولائی کو ہو رہے ہیں۔ متعلقہ حلقے کی طرح جدہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اور ممتاز کاروباری شخصیت ممتاز احمد کاہلوں کے بھائی ایڈوکیٹ اعجاز کاہلوں انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ممتاز احمد کاہلوں کے سعودی عرب میں طویل کاروباری دور میں سرگودھا کے متعلقہ حلقے سے تعلق رکھنے والے کئی پاکستانی انتخابات میں سرگرمی سے حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے پاکستان گئے ہیں ، نیز دیگر علاقوں کے پاکستانی ممتاز احمد کاہلوں کے بھائی کی کامیابی کیلئے حرمین پاک میں دعائیں کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں ضیاءلیگ کے صدر چوہدری محمد اکرم نے سرگودھا کے متعلقہ حلقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اعجاز کاہلوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔