جدہ: پولیس کا کریک ڈائون 13 پاکستانیوں سمیت 17 چور گرفتار‘ مسروقہ سامان برآمد

صحافی  |  امیر محمد خان

جدہ ( امیر محمد خان سے )  ریاض پولیس نے  چوروں کے 17رکنی گروپ کو گرفتار کیا ہے جس میں  13 پاکستانی ہیں۔  پولیس کے مطابق یہ گروہ  گاڑیاں‘گھریلو سامان‘ کنسٹرکشن کا سامان وغیرہ چوری کیا کرتا تھا۔ چوروں کے اس گروپ نے ایک بڑی محفوظ جگہ سامان کو جمع کرنے کا  انتظام کیا ہوا تھا۔ پولیس نے جب  ان چوروں کا پیچھا کرکے چھاپا مارا تو وہاں چوری شدہ گاڑیاں‘ گھریلو  سامان‘ موٹرسائیکلیں‘ ایئرکنڈیشنرز‘ موبائل فون اور نقد رقم  ملی۔ چوروںنے  جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہیںجلد عدالت میںپیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک طرف حکومت پاکستان سعودی عرب سے اپنے لازوال تعلقات مزید مضبوط کرنے میںمصروف ہے‘ دوسری طرف  ہم وطن  دوست ملک میں پاکستان  کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔