بلدیاتی انتخابات: خیبر پی کے حکومت کی بائیو میٹرک سسٹم کی خریداری سے معذرت، وفاق سے فنڈز لینے کی سفارش
اسلام آباد (نیٹ نیوز) خیبر پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی خریداری سے معذرت کرتے ہوئے الیکشن کمشن کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا کہہ دیا ہے۔ سیکرٹری مقامی حکومت خیبر پی کے کی جانب سے الیکشن کمشن کو لکھے خط میں کہا گیا ہے پورے صوبے میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور الیکشن کمشن بائیومیٹرک سسٹم کی خریداری کیلئے وفاق سے فنڈ لے۔