زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں بین الاقوامی شراکتی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے: ڈپٹی چیئرمین ایرا
اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین ایرا میجر جنرل محمد عظیم آصف نے کہا ہے کہ ایرا ملک کا واحد ادارہ ہے جو ایک بڑی آفت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرا 200 سے زائد بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ ملکر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے ایرا ہیڈ کواٹرز میں ہونے والے اجلاس میں بین الاقوامی شراکتی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔