ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دیا ہے۔ 5 رکنی بنچ آرٹیکل 62، 63 کی وضاحت پر تشکیل دیا گیا ہے۔ بابر اعوان نے سوال کیا تھا کہ آرٹیکل 62، 63 کی بنیاد پر نااہلی مستقل ہوتی ہے یا عارضی، عبدالکریم نوشیروانی کی اہلیت چیلنج ہونے پر اٹھنے والے سوالات پر بنچ تشکیل دیا گیا۔ چیف جسٹس ناصرالملک نے قانونی سوالات پر لارجر بنچ بنانے کا حکم دیا ہے۔